حدیث نمبر: 1634
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سے پہلے اگلی امتوں میں ایسے لوگ ہوا کرتے تھے جو ” محدث “ ( جن کی رائے ٹھیک ہوتی ، گمان صحیح ہوتا یا فرشتے ان کو الہام کرتے ) میری امت میں اگر ایسا کوئی ہو تو عمر بن الخطاب ہوں گے ۔ ابن وہب نے کہا کہ محدثون کا معنی ” الہام والے “ ہے ۔