حدیث نمبر: 1630
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں سو رہا تھا اور سوتے میں ایک پیالہ میرے سامنے لایا گیا جس میں دودھ تھا ۔ میں نے اس میں سے پیا یہاں تک کہ تازگی اور سیرابی میرے ناخنوں سے نکلنے لگی ۔ پھر جو بچا وہ میں نے عمر بن خطاب کو دیدیا ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اس کی تعبیر کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی تعبیر علم ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1630