حدیث نمبر: 1629
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے سونے کی حالت میں دیکھا کہ لوگ میرے سامنے لائے جاتے ہیں اور وہ کرتے پہنے ہوئے ہیں ۔ بعض کے کرتے چھاتی تک ہیں اور بعض کے اس کے نیچے ، پھر عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو وہ اتنا نیچا کرتہ پہنے ہوئے تھے جو کہ زمین پر گھسٹتا جاتا تھا ۔ لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اس کی تعبیر کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دین ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1629