مختصر صحيح مسلم
— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنانا ۔
حدیث نمبر: 1628
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں فرمایا کہ تو اپنے باپ ابوبکر کو اور اپنے بھائی کو بلا تاکہ میں ایک کتاب لکھ دوں ، میں ڈرتا ہوں کہ کوئی ( خلافت کی ) آرزو کرنے والا آرزو نہ کرے اور کوئی کہنے والا یہ نہ کہے کہ میں ( خلافت کا ) زیادہ حقدار ہوں ۔ اور اللہ تعالیٰ انکار کرتا ہے اور مسلمان بھی انکار کرتے ہیں ابوبکر کے سوا کسی اور ( کی خلافت ) سے ۔