حدیث نمبر: 1623
ابوعبداللہ آصف

´ابوعثمان کہتے ہیں کہ` مجھے سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ذات السلاسل کے لشکر کے ساتھ بھیجا ( ذات السلاسل نواحی شام میں ایک پانی کا نام ہے ، وہاں کی لڑائی جمادی الثانی میں ہوئی ) پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! سب لوگوں میں آپ کو کس سے زیادہ محبت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ صدیقہ سے ۔ میں نے کہا کہ مردوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کے باپ سے ۔ میں نے کہا کہ پھر ان کے بعد کس سے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عمر سے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی آدمیوں کا ذکر کیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1623