حدیث نمبر: 1601
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں تمہیں جس چیز سے روک دوں ، اس سے رک جاؤ اور جس کے کرنے کا حکم دوں ، اسے اپنی استطاعت کے مطابق بجا لاؤ ۔ پس سوائے اس کے نہیں کہ تم سے پہلی اقوام کو ان کے کثرت سوال اور انبیاء پر اختلاف کرنے نے ہلاک کر دیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1601