´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا ۔ میں نے کہا کون سا بندہ آزاد کرنا افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بندہ اس کے مالک کو عمدہ معلوم ہو اور جس کی قیمت بھاری ہو ۔ میں نے کہا کہ اگر میں یہ نہ کر سکوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کسی صانع کی مدد کر یا کسی بے ہنر شخص کیلئے مزدوری کر ( یعنی جو کوئی کام اور پیشہ نہ جانتا ہو اور روٹی کا محتاج ہو ) میں نے کہا اگر میں خود ناتواں ہوں ؟ ( یعنی کام نہ کر سکوں یا کوئی کسب نہ کر سکوں ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کسی سے برائی نہ کر ، یہی تیرا اپنے نفس پر صدقہ ہے ۔
حدیث نمبر: 16
ابوعبداللہ آصف