مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور اللہ تعالیٰ کے قول ( ( ولا تسلوا عن اشیائ ان تبدلکم تسکم ) ) کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1599
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمانوں میں سے سب سے بڑا قصور اس مسلمان کا ہے جس نے وہ بات پوچھی جو مسلمانوں پر حرام نہ تھی ، لیکن اس کے پوچھنے کی وجہ سے حرام ہو گئی ۔