مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سوال کیا گیا ہو کہ آپ نے فرمایا ہو کہ نہیں ۔
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دونوں پہاڑوں کے بیچ کی بکریاں مانگیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دے دیں ۔ وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے لوگو ! مسلمان ہو جاؤ اللہ کی قسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم تحفہ دیتے ہیں کہ محتاجی کا ڈر بھی نہیں کرتے ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک شخص محض دنیا کے لئے مسلمان ہوتا تھا ، پھر وہ ایسا مسلمان ہو جاتا یہاں تک کہ اسلام اس کے نزدیک ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہو جاتا ۔ ( پہلے تو لالچ میں مسلمان ہوا تھا مگر بعد میں مخلص ہو گیا ) ۔