حدیث نمبر: 1577
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت کی عقل میں تھوڑا پاگل پن تھا ، اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کام ہے ( یعنی کچھ کہنا ہے جو لوگوں کے سامنے نہیں کہہ سکتی ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ام فلاں ! ( یعنی اس کا نام لیا ) تو جہاں چاہے گی میں تیرا کام کر دوں گا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے راستے میں اس سے تنہائی کی ، یہاں تک کہ وہ اپنی بات سے فارغ ہو گئی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1577