مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لوگوں کے قریب ہونا اور ان کا آپ سے تبرک لینے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1576
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور حجام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر بنا رہا تھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد تھے ، وہ چاہتے تھے کہ کوئی بال زمین پر نہ گرے بلکہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں گرے ۔