مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: وحی کے دوران سردی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ مبارک ۔
حدیث نمبر: 1572
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` حارث بن ہشام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کیسے آتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کبھی تو ایسی آتی ہے جیسے گھنٹی کی جھنکار ، اور وہ مجھ پر نہایت سخت ہوتی ہے ۔ پھر جب پوری ہو جاتی ہے تو میں یاد کر چکا ہوتا ہوں اور کبھی ایک فرشتہ مرد کی صورت میں آتا ہے اور جو وہ کہتا ہے میں اس کو یاد کر لیتا ہوں ۔