حدیث نمبر: 1560
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میری خالہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میرا بھانجا بہت بیمار ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی ۔ پھر وضو کیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا ۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ کے پیچھے کھڑا ہوا اور میں نے نبوت کی مہر دونوں مونڈھوں کے درمیان میں دیکھی جیسے گھنڈی چھپر کٹ کی ( یا حجلہ ایک جانور ہے اس کے انڈے کی طرح تھی ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1560