مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک ، آپ کی بعثت اور آپ کی عمر کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1558
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور اب زمین پر سوا میرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والوں میں کوئی نہیں رہا ۔ ( راوی حدیث جریری ) کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ تھے ، نمکینی کے ساتھ اور میانہ قد ، متوازن جسم کے تھے ۔ امام مسلم نے کہا کہ ابوالطفیل 100 ھ میں فوت ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سب کے بعد وہی فوت ہوئے ۔