مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک ، آپ کی بعثت اور آپ کی عمر کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1557
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد کے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں مونڈھوں میں زیادہ فاصلہ تھا ( یعنی سینہ چوڑا تھا ) ۔ بال بہت تھے کانوں کی لو تک ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرخ جوڑا پہنتے ( یعنی جس میں سرخ اور زرد لکیریں تھیں ) ، میں نے کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا ۔