مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض ، اس کی وسعت و عظمت اور آپ کی امت کے حوض پر آنے کے متعلق ۔
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ` یا رسول اللہ ! حوض کے برتن کیسے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ، اس حوض کے برتن آسمان کے تاروں سے زیادہ ہیں اور رات وہ جو اندھیری بے بدلی کے ہو ۔ وہ جنت کے برتن ہیں ۔ جو اس حوض سے ( پانی ) پی لے گا ، وہ پھر ہمیشہ تک کبھی پیاسا نہ ہو گا ، ( یعنی جنت میں جانے تک ) اس حوض میں جنت کے دو پرنالے بہتے ہیں ، جو اس میں سے پیئے گا وہ پیاسا نہ ہو گا اور اس کا طول اور عرض برابر ہے جتنا فاصلہ ایلہ سے عمان تک ہے ( یہ دونوں شام کے شہر ہیں ) اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے ۔