حدیث نمبر: 1551
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے سامنے ایک حوض ہو گا ، جس کے دونوں کناروں میں اتنا فاصلہ ہو گا جیسے جرباء اور اذرح میں ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ تمہارے سامنے میرا حوض ہو گا ۔ اور ایک روایت میں ہے ، عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے ( یعنی نافع سے ) پوچھا کہ جرباء اور اذرح کیا ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ شام میں دو گاؤں ہیں اور ان میں تین رات کی مسافت کا فاصلہ ہے ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ تین دن کی مسافت ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1551