مختصر صحيح مسلم
— نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض ، اس کی وسعت و عظمت اور آپ کی امت کے حوض پر آنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1550
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرا حوض اتنا بڑا ہے جیسے صنعاء سے مدینہ ( ایک مہینہ کی راہ ) ۔ مستورد نے کہا کہ تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کا ذکر نہیں سنا ؟ حارثہ نے کہا کہ نہیں ۔ مستورد نے کہا کہ وہاں ستاروں کی طرح برتن ہوں گے ۔