حدیث نمبر: 1547
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں سوج گئے ۔ لوگوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں اتنی تکلیف اٹھاتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تو اگلے اور پچھلے سب گناہ بخش دئیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں ؟

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1547