حدیث نمبر: 1546
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( اللہ تعالیٰ کی طرف سے ) دو کاموں کا اختیار دیا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسان کو اختیار کیا ، بشرطیکہ وہ گناہ نہ ہو ۔ اور جو گناہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑھ کر اس سے دور رہتے ۔ اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کے لئے کسی سے بدلہ نہیں لیا ، البتہ اگر کوئی اللہ کے حکم کے برخلاف کرتا تو اس کو سزا دیتے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1546