مختصر صحيح مسلم
— غسل کے مسائل
باب: منی کے نکلنے ہی سے غسل واجب ہونے کا حکم منسوخ ہے اور شرمگاہوں کے ملنے سے غسل واجب ہونے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 153
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے روایت کی اور انہوں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کہ` آپ نے کہا کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر کوئی مرد اپنی عورت سے جماع کرے ، پھر انزال نہ کر سکے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یہ ( یعنی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ) ایسا کرتے ہیں ، پھر غسل کرتے ہیں ۔