حدیث نمبر: 1501
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص گرگٹ کو پہلی مار میں مارے ، اس کو اتنا ثواب ہے اور جو دوسری مار میں مارے ، اس کو اتنا ثواب ہے لیکن پہلی بار سے کم اور جو تیسری مار میں مارے ، اس کو اتنا ثواب ہے لیکن دوسری بار سے کم ۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص گرگٹ کو پہلی مار میں مارے اس کی سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور جو دوسری مار میں مارے ، اس کو اس سے کم اور جو تیسری مار میں مارے ، اس کو اس سے کم ۔