مختصر صحيح مسلم
— طاعون کے متعلق
باب: طاعون کے بارے میں ، اور یہ کہ یہ ایک عذاب ہے ، اس لئے نہ تو اس ( طاعون زدہ بستی ) میں داخل ہو اور نہ اس ( طاعون زدہ بستی ) سے بھاگو ۔
حدیث نمبر: 1484
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ بیماری ( طاعون ایک ) عذاب ہے جو تم سے پہلے ایک امت کو ہوا تھا ۔ پھر وہ زمین میں رہ گیا ۔ کبھی چلا جاتا ہے ، کبھی پھر آتا ہے ۔ لہٰذا جو کوئی کسی ملک میں سنے کہ وہاں طاعون ہے ، تو وہ وہاں نہ جائے اور جب اس کے ملک میں طاعون نمودار ہو تو وہاں سے بھاگے بھی نہیں ۔