حدیث نمبر: 1453
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا ، ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا کہ یا رسول اللہ ! مجھے اس بچھو سے بڑی تکلیف پہنچی جس نے کل رات مجھے کاٹ لیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تو شام کو یہ کہہ لیتا کہ ( ( ” اعوذ بکلمات اﷲ التّامّات من شرّ ما خلق “ ) ) تو تجھے ضرر نہ کرتا ( نہ کاٹتا ) ۔