مختصر صحيح مسلم
— دم جھاڑ کے مسائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام کا دم کرنا ۔
حدیث نمبر: 1444
ابوعبداللہ آصف
´عبدالعزیز بن صہیب ، ابونضرہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے کہ` جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تم بیمار ہو گئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ ” میں اللہ تعالیٰ کے نام سے تم پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تمہیں ستائے اور ہر جان کی برائی سے یا حاسد کی نگاہ سے ، اللہ تمہیں شفاء دے اللہ کے نام سے میں تم پر دم کرتا ہوں “ ۔