مختصر صحيح مسلم
— شکار اور ذبح کے مسائل
باب: شکاری کتا اور جانوروں کی حفاظت کے لئے کتا پالنا جائز ہے ۔
حدیث نمبر: 1243
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص کتا پالے بشرطیکہ وہ شکاری نہ ہو اور نہ جانوروں کی حفاظت کے لئے ہو ، تو اس کے ثواب میں سے ہر روز دو قیراط گھٹتے جائیں گے ۔ ( ایک قیراط احد پہاڑ کے برابر ثواب کو کہا جاتا ہے ) ۔