حدیث نمبر: 122
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` وہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہے تو پچھلی رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور باہر نکل کر آسمان کی طرف دیکھا ۔ پھر یہ آیت پڑھی جو سورۃ آل عمران میں ہے ( ( انّ فی خلق السّموات والارض واختلاف الیل .... ) ) سے ( ( فقنا عذاب النّار ) ) تک ۔ پھر لوٹ کر اندر آئے اور مسواک کی اور وضو کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھی ۔ پھر لیٹ گئے پھر اٹھے اور باہر نکلے اور آسمان کی طرف دیکھا اور یہی آیت پڑھی ۔ پھر لوٹ کر اندر آئے اور مسواک کی اور وضو کیا اور پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 122