حدیث نمبر: 1175
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب خندق ( غزوہ خندق ) کے دن یہ رجز پڑھ رہے تھے کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر یا جہاد پر بیعت کی ہے ( اس وقت تک ) جب تک ہم زندہ رہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ رجز پڑھ رہے تھے : اے اللہ ! بھلائی تو آخرت کی بھلائی ہے پس تو انصار اور مہاجرین کو بخش دے ۔