´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احزاب کے دن ہمارے ساتھ مٹی ڈھوتے تھے ( جب مدینہ کے گرد خندق کھودی گئی ) اور مٹی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ کی سفیدی کو چھپا لیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے : قسم اللہ تعالیٰ کی اگر تو ہدایت نہ کرتا تو ہم راہ نہ پاتے اور نہ ہم صدقہ دیتے نہ نماز پڑھتے ۔ تو ہم پر اپنی رحمت کو اتار ان لوگوں ( یعنی مکہ والوں ) نے ہمارا کہنا نہ مانا ( یعنی ایمان نہ لائے ) اور ایک روایت میں ہے کہ سرداروں نے ہمارا کہنا نہ مانا ۔ جب وہ فساد کی بات کرنا چاہتے ہیں ( یعنی شرک اور کفر وغیرہ ) تو ہم ان کے شریک نہیں ہوتے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز سے فرماتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1174
ابوعبداللہ آصف