مختصر صحيح مسلم
— ہجرت اور غزوات بیان میں
باب: احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زخمی ہونے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1163
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دانت احد کے دن ٹوٹا اور سر پر زخم لگا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خون کو صاف کرتے جاتے اور فرماتے تھے کہ اس قوم کی فلاح کیسے ہو گی جس نے اپنے پیغمبر کو زخمی کیا اور اس کا دانت توڑا حالانکہ وہ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتا تھا ۔ اس وقت یہ آیت اتری کہ ” تمہارا کچھ اختیار نہیں اللہ تعالیٰ چاہے ان کو معاف کرے اور چاہے عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں “ ( آل عمران : 128 ) ۔