حدیث نمبر: 1101
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میرا ( سواری کا ) جانور جاتا رہا ، اب مجھے سواری دیجئیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس سواری نہیں ہے ۔ ایک شخص بولا یا رسول اللہ ! میں اسے وہ شخص بتلا دوں جو سواری دے گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی نیکی کی راہ بتائے ، اس کو اتنا ہی ثواب ہے جتنا نیکی کرنے والے کو ہے ۔