حدیث نمبر: 1093
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` قبیلہ اسلم کے ایک جوان نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرے پاس سامان نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فلاں کے پاس جاؤ اس نے جہاد کا سامان کیا تھا مگر وہ شخص بیمار ہو گیا ۔ وہ اس شخص کے پاس گیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے سلام کہا ہے اور فرمایا ہے کہ وہ سامان مجھے دیدے ۔ اس نے ( اپنی بیوی یا لونڈی سے کہا کہ ) اے فلانی ! وہ سب سامان اس کو دیدے اور کوئی چیز مت رکھ اللہ کی قسم کوئی چیز نہ رکھ کیونکہ تیرے لئے اس میں برکت ہو گی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1093