حدیث نمبر: 1026
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اپنے آپ کو لوہے کے ہتھیار سے مار لے ، تو وہ ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہو گا ( اور ) اس کو اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ ، مارتا رہے گا اور جو شخص زہر پی کر اپنی جان لے ، تو وہ اسی زہر کو جہنم کی آگ میں پیتا رہے گا اور ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا اور جو شخص اپنے آپ کو پہاڑ سے گرا کر مار ڈالے ، تو وہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں گرا کرے گا اور ہمیشہ اس کا یہی حال رہے گا ( کہ اونچے مقام سے نیچے گرے گا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1026