مختصر صحيح مسلم
— خون کی حرمت قصاص و دیت کے مسائل
باب: کون سی چیز مسلمان کے خون ( بہانے ) کو حلال کرتی ہے ؟
حدیث نمبر: 1023
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمان جو یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور میں اس کا پیغمبر ہوں ، ( اس کو ) مارنا درست نہیں مگر تین میں سے کسی ایک بات پر ۔ 1 ۔ اس کا نکاح ہو چکا ہو اور وہ زنا کرے ۔ یا 2 ۔ جان کے بدلے جان ( یعنی کسی کا خون کرے ) ۔ یا 3 ۔ جو اپنے دین سے پھر جائے اور مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہو جائے ۔