مختصر صحيح مسلم
— قسم کے مسائل
باب: جو اپنی ( جھوٹی ) قسم کے ذریعہ مسلمان کا حق مارتا ہے ، اس کے لئے جہنم واجب ہے ۔
حدیث نمبر: 1016
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوامامہ ( یعنی حارثی ) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص مسلمان کا حق ( مال ہو یا غیر مال جیسے مردے کی کھال گوبر وغیرہ یا اور قسم کے حقوق جیسے حق شفعہ حق شرب حد قذف بیوی کے پاس رہنے کی باری وغیرہ ) قسم کھا کر مار لے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جہنم کو واجب کر دیا اور اس پر جنت کو حرام کر دیا ۔ ایک شخص بولا یا رسول اللہ ! اگر وہ ذرا سی چیز ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگرچہ پیلو کی ایک ٹہنی ہی ہو ۔