مختصر صحيح مسلم
— نذر ( ماننے ) کے مسائل
باب: نذر ماننے کی ممانعت اور یہ کہ نذر کسی چیز کو واپس نہیں کر سکتی ۔
حدیث نمبر: 1006
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نذر سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ( یعنی کوئی آنے والی بلا نہیں رکتی اور تقدیر نہیں بدلتی ) یہ صرف بلکہ بخیل سے مال نکلوانے کا ذریعہ ہے ( یعنی بخیل یوں تو خیرات نہیں کرتا اور جب آفت آتی ہے تو نذر ہی کے بہانے روپیہ دیتا ہے اور مسکینوں کو فائدہ ہوتا ہے ) ۔