کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( اولاد آدم کے ) اعمال اور اقوال ( قیامت کے دن ) تولے جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 2230
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دو کلمے ، جو اللہ کو پیارے ہیں ، زبان پر ہلکے ہیں ، میزان میں ( از روئے ثواب ) بھاری ہیں ( وہ یہ ہیں ) ( ( سبحان اللہ وبحمدہ ، سبحان اللہ العظیم ) ) ” میں اللہ تعالیٰ کی ( تمام عیوب و نقائص سے ) پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی تعریف و تحمید کرتا ہوں ۔ بیشک وہ باعظمت اللہ ( تمام عیوب و نقائص سے ) پاک ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2230