کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرامین ” اور وہ غلبہ اور حکمت والا ہے “ ( سورۃ ابراہیم : 4 ) ۔ ” پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت والا ہے ، ہر اس چیز سے ( جو مشرک ) بیان کرتے ہیں “ ( سورۃ الصافات : 180 ) ” سنو ! عزت تو صرف اللہ کے لیے ہے اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لیے ہے “ ( سورۃ المنافقون : 8 ) ۔
حدیث نمبر: 2222
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” اے پروردگار ! میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے ۔ پروردگار تجھ ہی کو موت نہیں ہے ، باقی جنات اور آدمی ، سب کو موت ہے ۔ “