کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کو اللہ جل شانہ ، کی توحید کی طرف بلانے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2220
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک لشکر کا سردار بنا کر روانہ کیا ۔ وہ شخص جب نماز پڑھاتے تو ( ( قل ھو اﷲ احد ) ) پر قرآت مکمل کرتے ۔ جب یہ لوگ واپس ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے انھوں نے اس کا ذکر کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ “ لوگوں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے کہا ( کہ میں اس لیے اس کو زیادہ پڑھتا ہوں کہ ) یہ رحمن ( یعنی اللہ تعالیٰ ) کی صفت ہے اور میں اس کے پڑھنے کو محبوب رکھتا ہوں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس سے کہہ دو کہ اللہ اس کو محبوب رکھتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2220