کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ( باب ) )
حدیث نمبر: 2209
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،` آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ۔ ” بارہ امیر ہوں گے ۔ “ اور ( اس کے آگے ) ایسا کلمہ فرمایا جو میں نے نہیں سنا میرے والد نے ( جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب بیٹھے تھے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ) فرمایا ہے : ” وہ سب قریش میں سے ہوں گے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2209