کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جس نے ( لوگوں کو ) مشقت میں ڈالا ، اللہ اس کو مشقت میں ڈالے گا ۔
حدیث نمبر: 2203
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” جس نے لوگوں کو سنانے کے لیے نیک اعمال کیے ، اللہ اس کے پوشیدہ ( یعنی نیت فاسدہ ) کو قیامت کے دن لوگوں پر ظاہر کرے گا اور جس نے لوگوں پر مشقت ڈالی تو اللہ قیامت کے دن اس پر مشقت ڈالے گا ۔ “ لوگوں نے ان سے کہا کہ اور کچھ نصیحت فرمائیے تو انھوں نے کہا : ” انسان ( کے بدن ) میں سے سب سے پہلے جو چیز سڑتی ہے وہ اس کا پیٹ ہے پس جو شخص پاکیزہ چیز کھانے کی طاقت رکھے وہ ایسا ہی کرے ( یعنی پاکیزہ حلال چیز ہی کھائے ) اور جس سے ہو سکے وہ چلو بھر ( ناحق ) خون بہا کر ، اپنے آپ کو جنت میں جانے سے نہ روکے ۔ “