کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جو شخص رعیت کا والی بنایا جائے پس وہ ان کی خیرخواہی نہ کرے ۔
حدیث نمبر: 2201
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے کہ جس بندے کو اللہ نے رعیت کا حاکم بنایا پھر اس نے اپنی رعیت کی خیرخواہی کے ساتھ نگہبانی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ سکے گا ۔ “
حدیث نمبر: 2202
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص مسلمان رعیت پر حاکم ہوا اور پھر اگر وہ ان ( مسلمانوں ) کے ساتھ خیانت کی حالت میں مر گیا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا ۔ “