کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حکومت حاصل کرنے کی حرص کرنا منع ہے ۔
حدیث نمبر: 2200
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عنقریب تم لوگ حکومت اور سرداری کی حرص کرو گے اور وہ قیامت میں ندامت اور شرمندگی کا باعث ہو گی ۔ پس کیا ہی بہتر ہے دودھ پلانے والی اور کیا ہی بری ہے دودھ چھڑانے والی ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2200