کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: فتنوں کے دور میں جنگل میں رہنا ( مناسب ہے ) ۔
حدیث نمبر: 2193
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ حجاج بن یوسف کے پاس گئے ، حجاج نے ان سے کہا کہ اے اکوع کے بیٹے ! کیا تم ( ہجرت سے جو تم نے مدینہ میں کی تھی ) پچھلے پیروں پھر گئے جو ( مدینہ کو چھوڑ کر ) جنگل میں جا رہے ہو ؟ انھوں نے کہا نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو جنگل میں رہنے کا حکم دے دیا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2193