کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بیان میں کہ جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ۔
حدیث نمبر: 2191
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی مسلمان اپنے بھائی ( مسلمان ) پر ہتھیار سے اشارہ نہ کرے ( اور کھیل کے طور پر بھی نہیں ) کیونکہ وہ نہیں جانتا ہے کہ شاید شیطان اس کے ہاتھ سے ( اس ہتھیار کو ) چلوا دے اور ( کسی مسلمان کے قتل ہو جانے کے سبب سے ) وہ دوزخ کے گڑھے میں جا پڑے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2191