کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جب خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے ایک بستی یا علاقے سے ایک چیز کو نکال کر دوسری جگہ ٹھہرایا ۔
حدیث نمبر: 2183
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے دیکھا ، گویا ایک کالی عورت بکھرے ہوئے بالوں والی مدینہ سے نکل کر حجفہ میں جا ٹھہری ہے ۔ “ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ) ” میں نے اس کی یہ تعبیر لی کہ مدینہ کی وبا وہاں منتقل کی گئی ہے ۔ “