حدیث نمبر: 2182
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب قیامت قریب ہو گی تو مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا ( بلکہ بالکل سچ ہو گا ) اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اور جو بات نبوت میں سے ہوتی ہے وہ کبھی بھی جھوٹ نہیں ہو سکتی ۔ “