کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں ۔
حدیث نمبر: 2177
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اس کو اچھا معلوم ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہے ، اس پر اس کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس کو ( اپنے دوستوں سے ) بیان بھی کرے اور جو اس کے سوا ایسا خواب دیکھے جو برا معلوم ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہے ، اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے کیونکہ پھر وہ اس کو نقصان نہ دے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2177