کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ” .... جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ .... “ ( سورۃ المائدہ : 45 ) ۔
حدیث نمبر: 2171
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ ( بن مسعود ) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان آدمی کا خون جو ” لا الہٰ الا اللہ “ ( یعنی اللہ کی وحدانیت ) اور میری رسالت کی گواہی دیتا ہو ان تین اسباب میں سے کسی ایک سبب کے بغیر حلال نہیں ہے ( 1 ) جان کے بدلے میں جان ( 2 ) شادی شدہ زانی ( 3 ) دین اسلام سے نکل جانے والا جو کہ جماعت کو چھوڑ دیتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2171