کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ( باب ) )
حدیث نمبر: 2168
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومن اپنے دین کی طرف سے ہمیشہ کشادگی میں رہتا ہے جب تک کہ خون ناحق نہیں کرتا ( یعنی جب خون ناحق کرتا ہے تو خرابی اور تنگی میں مبتلا ہو جاتا ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2168
حدیث نمبر: 2169
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( سیدنا ) مقداد ( رضی اللہ عنہ ) سے فرمایا : ” جب کافروں کے ساتھ مومن آدمی اپنا ایمان چھپائے ہوئے ہو اور پھر اس نے اپنے ایمان کو ظاہر کر دیا اور تم نے اسے قتل کر دیا تو ( یہ درست نہیں یہ تو بہت بڑا گناہ ہے اور اے مقداد ! ) مکہ میں پہلے تم بھی تو اسی طرح اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2169